الله نے انسان کو کیوں پیدا کیا ہے؟
سوال اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں؟کو پیدا کیا ہے؟
دنیا میں انسان کو کیوں بھیجا ہے
کیا انسان کو دنیا میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ ایک بھائی دوسرے بھائی کے خون کا پیاسا ہو جائے
کیا انسان کو دنیا میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے حق کو دبا کر رکھے
کیا انسان کو دنیا میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ پڑوسیوں کے ساتھ بد سلوک کا معاملہ کرے
کیا انسان کو دنیا میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ
اللہ تعالی کی نافرمانی کرے
کیا انسان کو دنیا میں اس لیے بھیجا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا خون بہائے خون نکالیں
دنیا کے اندر اللہ تبارک و تعالی انسان کو کیوں پیدا کیا کیا مقصد ہے کچھ تو مقصد ہوگا نا ہر چیز کی کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے
تو انسان کو دنیا میں پیدا کرنے کا مقصد کیا ہے
تو اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے
اور ہمیں کیسے معلوم چلا کہ انسان کو اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے تو قران کریم کے اندر اللہ تبارک و تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ ہم نے انسان اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے
تو معلوم ہوا کہ انسان کا مقصد ہے اللہ کو راضی کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنی زندگی میں لانا یہ انسان کے لیے اصل زندگی ہے لیکن افسوس ہے کہ اج انسان اپنی اصلیت کو بھول کر ضرورت زندگی کو اپنا مقصد بنا لیا ہے
انسان کی زندگی کی دو قسم ہیں
ایک قسم ضرورت زندگی
ایک قسم مقصد زندگی
ضرورت زندگی یہ ہے کہ وہ بقدر ضرورت دنیا کمائے اس کے بعد اللہ اللہ کرے اللہ کو راضی کرنے کی کوششیں کرے)
اور مقصد زندگی یہ ہے کہ وہ اللہ تبارک و تعالی کے لیے پوری دنیا سے ہٹ کر اللہ کو راضی کریں
زندگی کا مقصد ہی ہے اللہ کو راضی کرنا
خلاصہ کلام یہ ہوا
کہ انسان کو دنیا میں بھیجنے کا مقصد ہے اللہ تعالی کی عبادت کرنا دنیا میں جو انسان ہے اس کا واحد مقصد ہے اللہ کو راضی کرنا
اس لیے ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگ اللہ کو راضی کریں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنی زندگی میں لائے
انشاءاللہ تعالی
اللہ تعالی دنیا اور اخرت دونوں جگہ کامیابی عطا فرمائیں گے
اللہ تعالی ہم سبوں کو خیر کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں